گزشتہ تحریر میں ہم نے سیلف ڈسپلن کی اہمیت اور فوائد پر بات کی تھی۔ آج ہم اس کی مختلف جہتوں پر اختصار کیساتھ بات کریں گے۔
ماہر ینِ نفسیات کے مطابق سیلف ڈسپلن کی مندرجہ ذیل جہتیں ہیں۔
- واضح اور مثبت سوچ
- مقصد حیات کا تعین
- وقت کی بہتر تقسیم- ٹائم مینجمنٹ
- صحت اور صحتمند انہ عادات
- بچت اور مالی معاملات
- مسلسل تعلیم و تربیت
- پروفیشنل اور عائلی زندگی
- عمومی عادات و خصائل
واضح سوچ اور مقصدِ حیات:
اکثر
لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ وہ کچھ سوچ کر فیصلہ کرتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہوتا۔
جلد بازی میں کئے گئے فیصلے اگر پچھتاوے پر منتج ہوتے ہیں اسلئے ماہرین کی رائے ہے کہ زندگی کے حوالے سے
ایک واضح لائح عمل بنائیں اور پھر اسکا ایک
پلان آف ایکشن۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ تیس سے پچاس منٹ تک تنہائی میں
بیٹھیں اور پھر قلم کاغذ لیکر چند باتیں لکھیں.
- زندگی کا مقصد
- 10 بڑی خواہشات
- اپنی 5 بڑی خوبیاں اور 5 بڑی خامیاں
- چند اچھے مواقع- آپ جن کی تلاش میں ہیں
- اگر آپ کے پاس ابھی 10 لاکھ روپے آ جائیں تو آپ سب سے پہلے کیا کریں گے؟
- فرض کریں کہ کوئی مجبوری یا limitation نہیں ہے، آپ کون سے 3 بڑے کام کرنا چاہیں گے؟
- آپکے پاس کونسے وسائل دستیاب ہیں اور کہاں پر آپکو مشکل کا سامنا؟ وسائل کیلئے کونسی آپشن موجود ہیں؟
اس
طرح کے سوالات سے آپکو اپنی ذات کے حوالے سے بہت کچھ پتہ چل جائیگا۔ اور یہی شعورِ
ذات ایک واضح سوچ بننے میں مددگار ثابت ہو گا۔ اسکے بعد آپ اپنے Goals لکھیں
اور پھر کسی ماہر کیطرح پلان کریں۔ روزانہ اپنے گولز پڑھیں اور انکے بارے میں
سوچتے رہیں، انشاء اللہ آپکو راہیں بھی ملنا شروع ہو جائیں گی اور زندگی بامقصد بن
جائیگی۔
وقت
کی بہتر تقسیم- ٹائم مینجمنٹ :
آپکے
پاس سب سے اہم چیز آپکا وقت ہے۔ اکثر لوگ اس کو صحیح طرح مینج نہیں کر سکتے جسکا
نتیجہ خراب کارکردگی اور ڈیپریشن کی صورت میں سامنے آتا ہے۔وقت کی بہترین تقسیم
کیلئے بہت سے طریقے اور مشقیں موجود ہیں۔ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے خود سے سوال کریں،
"اس وقت، میرے وقت کا سب سے بہترین مصرف کیا ہے؟" وقت کی تقسیم Important Vs Urgent کے فارمولے کے تحت کریں- خیالی پلاؤ بنانے والی عادت Procrastination پر قابو پانے کی کوشش کریں۔
صحت
اور صحتمند انہ عادات:
ایک
حدیث کا مفہوم ہے: "تمہارا بدن تمہاری سواری ہے، اپنی سواری کا خیال رکھا کرو
اسکے بارے میں پوچھا جائیگا"۔ صحت اور وقت، دو ایسی چیزیں ہیں جن کا کوئی
متبادل نہیں ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ
روزانہ ورزش کرنے سے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت پر بھی خوشگوار اثرات پڑتے ہیں۔
اس لئے اپنا لائف سٹائل تھوڑا تبدیل کریں۔ جہاں ممکن ہو، پیدل جائیں۔ روزانہ تیس
منٹ تک واک کریں۔ غذا میں فروٹ اور سبزیوں
کا متوازن استعمال کریں۔ رات کودیر سےسونا اور صبح دیر سے اٹھنا کسی طور بھی ایک
اچھی عادت نہیں بلکہ آپکی صحت کی تباہی شائد یہیں سے شروع ہوتی ہے۔
بچت
اور مالی معاملات:
چاہے
آپکی ذات کی بات ہو یا ملک کی، Financial Discipline بہت ضروری امر ہے۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے
اخراجات میں توازن لائیں اور ضرورت اور
عیاشی میں فرق جان کر خرچ کریں۔ اسکے علاوہ ماہرین کے مطابق آپ کو کمائی کا کم سے
کم 10 فیصد بچت کرنا چاہئے اور اگر ممکن ہو تو بیس فیصدتک بچائیں۔ آپکی آمدنی و
اخراجات کا زندگی کے سکون اور خوشحالی سے بہت گہرا تعلق ہے۔ آپ اپنے مقاصد پر
اس وقت تک توجہ نہیں دے سکتے جب تک آپ مالی طور پر خودکفیل نہ ہوں۔
مسلسل
تعلیم و تربیت:
سٹیفن
آر کووی نے اپنی کتاب ‘Seven
Habits of Highly Successful People’ میں
ایک خوبصورت اصطلاح استعمال کی۔ اس کے مطابق کامیاب لوگوں کی 7 عادات میں سے ایک
عادت 'Sharpen the Saw بھی ہے۔ اسکے مطابق آپکو اپنے اوزار ہ ہتھیار تیز رکھنے
چاہیئیں تا کہ زندگی کے نئے چیلنجز میں آپ ان سے صحیح فائدہ اٹھا سکیں۔ زندگی میں
کامیابی کیلئے سب سے نایاب اوزار 'تعلیم'
ہے۔ اسلئے خود کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا، ایک کامیاب زندگی کیلئے بہت ضروری
ہے۔
اگر
آپ کے پاس وسائل نہیں یا آپ اعلی تعلیم
حاصل نہیں کر سکتے تو فاصلاتی نظام کا فائدہ اٹھائیں۔کورسز میں داخلہ لیں،
سرٹیفیکٹس لیں،یا پھر ٹرننگ سیشن اٹینڈ کریں۔ مہینے میں کم سے کم ایک نئی کتاب پڑہیں ۔ اپنا
مطالعہ وسیع بنائیں اور صرف اپنی فیلڈ میں نہیں بلکہ دیگر ملتے جلتے مضامین کو بھی
پڑھیں۔ یاد رکھئے یہ دور competition
کا ہے اور اس میں average performer کی جگہ نہیں بلکہ survival of the
fittest والا معاملہ ہے۔
اسلئے اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو نکھارتے
رہیں اور competitive
advantage حاصل کریں۔
پروفیشنل
اور عائلی زندگی:
ایک بہت بڑا چیلنج Work-Life Balance کا بھی ہوتا ہے ۔ اسکی بہت سے جہتیں ہیں لیکن سبے اہم جہت ٹائم مینجمنٹ کی ہے۔
آپ ترجیحات کا تعین کر لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ مسئلہ حل نہ ہو۔ زندگی کو مصروف رکھتے وقت ان لوگوں کو یاد رکھیں
جن سے آپکی زندگی جڑی ہے۔ ان لوگوں کیلئے
پیسے کماتے کماتے، ان کو بھولنا کسی طور بھی اچھی عادت نہیں۔ تاہم، اپنی ذمہ
داریوں کا احساس رکھنا اور انکےلئے محنت کرنا اتنا ہی ضروری ہے۔ اگر آپ کو فیملی کیطرف سے سپورٹ والا مسئلہ ہے
تو انکو اپنے ہر نئے کام یا پروجیکٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیں۔ شادی شدہ دوست
اپنے ہمسفر سے اپنے نئے venture ڈسکس
کر کے نہ صرف انکا بہتر اعتماد جیت سکتے ہیں بلکہ زندگی کو مزید خوشگوار بنا سکتے ہیں۔
عمومی
عادات و خصائل:
سب
سے اہم چیز آپکی سوچ ہے۔ اپنے خیالات کو مثبت رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ اپنے
مقاصد میں ناکام ہوں۔ اپنے طرز فکر کو
بہتر رکھیں، motivational کتابیں
پڑھیں، اور سب سےاہم، مثبت لوگوں کی صحبت
میں بیٹھیں۔ بہت سے لوگ آپکو صرف یہ بتانے کے ماہر ہوتے ہیں کہ یہ کام کیوں نہیں ہو سکتا۔ ایسوں کو دور سے
سلام کریں۔ گانوں کی جگہ گاڑی میں اچھے لیکچر سنیں ، اس سے آتے جاتے آپکو
ذہنی/فکری غذا ملتی رہے گی۔
میں
اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ زندگی میں تبدیلی لانا اتنا آسان نہیں اور جو تجاویز
لکھیں ان کو ایک دم سے لاگوکرنا بہت مشکل، لیکن ناممکن بالکل بھی نہیں۔ آخر میں
وہی قول جس سے تحریر کا آغاز کیا تھا کہ، ""ڈسپلن ایک تکلیف دہ عمل ہے-
لیکن اس کی تکلیف یقینا ناکامی اور
پچھتاوے کی تکلیف سے کم ہوتی ہے"۔
آپ
دوستوں کیلئے نیک تمنائیں اور خواہشات۔ اگر تحریر پسند آئے تو دوستوں سے بھی شئر
کریں اور اپنی تجاویز سے ضرور آگاہ کریں۔
مجھ سے ٹویٹر پر رابطہ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ شکریہ