ہم بڑی عجیب قوم ہیں؛ جب منانے پر آئیں تو فضول اور لایعنی
قسم کے تہوار اور رسمیں مناتے رہتے ہیں اور کیڑے نکالنے پر آئیں تو قومی دن بھی
محفوظ نہیں رہتا ۔ بالخصوص اگست اور ستمبر کے ماہ میں عجیب و غریب تبصرے دیکھنے کو ملتے ہیں، جن میں
خود ترسی، اور تھکاوٹ نمایاں ہوتی ہے۔ آپ ٹویٹر، فیس
بک، اور دیگر سوشل میڈیا سائیٹس کھولیں، آپکو بہت سے ایسے تبصرے ملیں گے۔